23 جون، 2014، 12:11 PM

طاہر القادری

طاہر القادری اور پاکستانی حکومت کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام

طاہر القادری اور پاکستانی حکومت کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام

مہر نیوز/ 23 جون / 2014 ء : پاکستانی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کو لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے سے باہر لانے کے لئے کئے جانے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ڈاکٹر طاہری القادری کا کہنا ہے حکومت نے انھیں دھوکہ دیا ہے اور ان کی جان کو حکومت کی جانب سے خطرہ لاحق ہے اور ان کے قتل کے ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف ہوں گے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کو لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے سے باہر لانے کے لئے کئے جانے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ڈاکٹر طاہری القادری کا کہنا ہے حکومت نے انھیں دھوکہ دیا ہے اور ان کی جان کو حکومت کی جانب سے خطرہ لاحق ہے اور ان کے قتل کے ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق کی قیادت میں 4 رکنی حکومتی کمیٹی کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو طیارے سے باہر لانے کے لئے مذاکرات کئے گئے جو ناکام ہو گئے۔ راجہ ظفر الحق نے علامہ طاہر القادری کو متعدد بار اپنا پاسپورٹ حکام کے حوالے کرنے کا کہا لیکن طاہر القادری نے اپنا پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد جہاز سے 2 غیر ملکیوں سمیت 7 مسافر باہر آگئے اور اب براستہ روڈ اسلام آباد جائیں گے۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پہلے بھی حکومت نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا تھا اور آج بھی ان کا طیارہ اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پر اتار کر ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک فوج کا کوئی اعلیٰ سطح کا افسر مذاکرات کے لئے نہیں آتا اس وقت تک طیارے سے باہر نہیں آؤں گا، اگر لاہور ایئرپورٹ سے سے ہی اپنے گھرجانا پڑا تو پرانے ٹرمینل سے نہیں بلکہ نئے ٹرمینل سے اپنے کارکنوں کے ہمراہ رنگ روڈ سے القادری ہاؤس کے لئے روانہ ہوں گا۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا طیارہ دبئی سے اسلام پہنچا تو اس کا رخ بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا اور طیارے نے 9 بج کر 35 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تاہم ڈاکٹر طاہر القادری نے طیارے سے باہر آنے سے انکار کر دیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہزاروں لوگ ان کا استقبال کرنے کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے لیکن حکومت نے ان کے طیارہے کا رخ اسلام آباد سے لاہور موڑ دیا۔

News ID 1837486

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha